• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے 47 نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دئیے

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر زرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے47نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گے ہیں۔ 43وکلاء اور چار نام ماتحت عدلیہ سے بھجوائے گئے ہیں۔ جن میں سے21نام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم کے تجویز کردہ ہیں۔جبکہ ممبر جوڈیشل کمیشن سپر یم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس منصور علی شاہ کی طرف سے11، ممبرپی ٹی آئی کے سید علی ظفر کی طرف سے تین اور ممبرپیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی طرف سے8 جبکہ وفاقی وزیر سینیٹر نذیر تارڑکے چار نام تجویز کئے گے۔تجویز کئے گے ناموں میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ملک صدیق اعوان، اسد محمود عباسی،شہر یار طارق،بیرسٹر قاسم علی چوہان، حسیب شکور پراچہ،مجیب الرحمان کیانی ایڈووکیٹس شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق تجویز شدہ ناموں میں ماتحت عدلیہ کے اکمل خان،جزیلہ اسلم، ابہرگل خان اور قیصر نذیربٹ شامل ہیں۔ زرائع کے مطابق مریم نواز کے سابق وکیل اور عمران خان کیخلاف پراسیکیوٹر امجد پرویز اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل جاوید اقبال وینس اور رانا اسد اللہ خان کا نام بھی لسٹ میں شامل ہے۔
اسلام آباد سے مزید