اسلام آباد ( جنگ نیوز )یو نائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر سے اسلام آباد کے اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،انجم عقیل خان ،راجہ خرم نواز اور فرح ناز ،کی ملاقات،سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل،آئی پی پیز کے معالات،زراعت کی بہتری سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔سابق صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری ،ظفر بختاوری اور ایف پی سی سی ائی کے نائب صدر بلال خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی کیلئے تاجر برادری اورپارلیمنٹیرنز کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔ امید ہے آئندہ ایک دو ماہ میں مثبت اقدامات کے نتائج سامنے آئیں گے اور بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کامرس اور زراعت کی سٹینڈنگ کمیٹیز میں ایس ایم تنویر کو مدعو کریں گے تا کہ مسائل کے حوالے سے پارلیمان کو اگاہ کریں ۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کا فوکس زراعت پر ہے ۔کاٹن کی پیداوار کو بھی بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انجم عقیل خان، راجہ خرم نوازاورظفر بختاوری نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔