کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیڈیم روڈ نزد ڈالمیا فیصل کنٹونمنٹ کا نالہ ابلنے سے سڑک پر کئی کئی فٹ پانی جمع رہنے لگا جس کے باعث گھنٹوں اسٹیڈیم روڈ پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے اور شہری اس صورتحال سے پریشان ہیں فیصل کنٹونمنٹ کے عملے نے اسےٹھیک کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے،یہاں سےگزرنے والے خصوصاً موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہورہے ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر سیوریج کا پانی صاف کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔