کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہوم اکیڈمی کراچی کے قلب لیاری میں واقع ایک معروف تعلیمی ادارہ ہے اور اس سال اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہی ہے ، اس ادارے نے کمیونٹی کی ترقی اور تعلیمی معیار کے لیے ایک مستحکم وراثت قائم کی ہے، 1999میں قائم ہونے والی ہوم اکیڈمی کراچی کے سب سے محروم علاقوں میں نوجوانوں کے لیے امید کی کرن بنی ہوئی ہے۔