اسلام آباد (طاہر خلیل ) صنفی امتیاز ات ختم کرنے کیلئے ،وزیر اعظم کی ہدایت پر رپورٹ کی تیاری ،قومی کمیشن وقار نسواں کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ ،وزیر اعظم کی ہدایت پر وقار نسواں قومی کمیشن نے کارکردگی رپورٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے کا کام شروع کر دیا ، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیلئے اجلاس طلب کر لئے گئے ،رپورٹ میں پاکستان میں صنفی امتیازات کو ختم کرنے کی سفارشات بھی پیش کی جائیں گی ،ورکنگ ویمن انڈ و منٹفنڈ قائم ہو گااور ملک بھر میںکام کرنے والی خواتین کے بچوں کیلئے ڈے کیئر سنٹر بنائے جائیں گے ۔