• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اجلاس، وقفہ سوالات میں وزرا کی عدم موجودگی پر پی پی کا احتجاج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی نے وقفہ سوالات میں وزرا کی عدم موجودگی پر احتجاج کیا جس پر ڈپٹی سپیکر نے اظہار ناگواری کرتے ہوئے وزرا کو بلانے کے لیے اجلاس میں دس منٹ کا وقفہ کردیا۔ وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے ایوان میں آکر معاملہ سنبھال لیا ۔گذشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی کی زیر صدارت ہوا۔شازیہ مری نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر سے کہا کہ آپ کی اظہار ناگواری اور رولنگ کے باوجود یہاں مسٹرز اور اسٹیٹ منسٹرز موجود نہیں ہیں آپ کی رولنگ کی کیا وقعت ہے،وزراء نے ایوان کابائیکاٹ کیا ہوا ہے ہم پارلیمانی سیکرٹریز سے جواب نہیں لیں گے۔
اہم خبریں سے مزید