کراچی (نیوز ایجنسی)عالمی بینک نے کراچی کو فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے کے لیے 24 کروڑ ڈالرز قرض کی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کے مطابق منصوبے کے تحت کراچی کے شہریوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے گا اور شہر میں نکاسی آب کا نظام بہتر ہوسکے گا۔
عالمی بینک کے مطابق منصوبے سے ایک کروڑ 60 لاکھ شہریوں کو صاف پانی کی سہولت میسر آسکے گی جبکہ 75 لاکھ شہریوں کے لیے نکاسی آب کی سہولت بہتر ہوگی۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے کے لیے اضافی 25 کروڑ ڈالر حکومت پاکستان فراہم کرے گی۔