ملتان (سٹاف رپورٹر ) محکمہ صحت کے 700 ڈینگی ورکرز نے پانچویں روز بھی سی ای او ہیلتھ آفس کے باہر دھرنا دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج اور نعرے بازی کی،اس موقع پر ڈینگی ورکرز کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات کل تک پورے نہیں ہوئے تو ہم نہ پولیو مہم میں حصہ لیں گے اور اور نہ ہی نکالے گئے700 ورکرز اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہورکرز کو فارغ کرنا ہمارے معاشی قتل کے مترادف ہے، دوسری طرف مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شیخ طارق نے ورکرز کے احتجاج میں شرکت کی اور ان کے مطالبات سنے اور اظہار یکجہتی کیا۔