ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن کی ریکوری ٹیم پر بجلی چوروں کا تشدد، تھانہ مظفرآباد میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست ، ایس ڈی او گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن محمد اکرام سیال کے مطابق میپکو کی ریکوری ٹیم لائن مین Iمحمد عمران اور اسسٹنٹ لائن مین محمد عامر خان بستی جلال آباد مظفر آباد میں فرائض سرانجام دے رہی تھی اسی دوران بستی کا رہائشی غلام مجتبیٰ نامی شخص چار بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں پر10نامعلوم مسلح افراد ریکوری سٹاف کے پاس آئے اور ہوائی فائرنگ شروع کردی اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔