• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کا دستہ قائداعظم گیمز میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ

پشاو ر(خصوصی نامہ نگار) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام قائداعظم انٹر پراونشل گیمز کے لئے خیبر پختونخوا کا 374 رکنی دستہ روانہ ہوگیا۔ گیمز 13 سے 19 دسمبر تک کھیلی جائیں گی۔ خیبر پختونخوا کے مرد کھلاڑی 15 اور خواتین کھلاڑی 11 گیمز میں حصہ لیں گی۔ صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان سید فخر جہان نے دستے کورخصت کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ روانگی سے قبل ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان ، ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ سپورٹس بورڈ عزیز اللہ جان، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن جمشید بلوچ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس شاہ فیصل، کوچز اور ٹیم منیجرز شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے صوبے کا نام شروع کرے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو نقد انعامات دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ گولڈ میڈلز جیتنے والے بچوں کو ماہانہ 25 ہزار روپے سکالرشپ دیا جائے گا۔ بعد ازاں دستے کو دعا کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ لڑکے اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، فٹ بال، ہاکی، جوڈو، کبڈی، کراٹے، سکواش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، والی بال، ویٹ لیفٹنگ، ریسلنگ میں جبکہ لڑکیاں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، فٹ بال، ہاکی، جوڈو، کراٹے، سکواش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو اور والی بال میں حصہ لیں گی۔
پشاور سے مزید