• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی، نشہ آور اشیاء ترمیمی بل پر وزارت قانون ، صوبائی حکومتوں سے رائے طلب

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات نے نشہ آور اشیاء ترمیمی بل پر وزارت قانون اور صوبائی حکومتوں سے رائے طلب کرلی ہے اور 20 دنوں میں تحریری طور پر آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سینیٹر ہدایت اللہ خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا اجلاس ہوا۔ وزارت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں پکڑے گئے منشیات سمگلنگ کے مجرموں کے بارے میں تفصیلی ڈیٹا پیش کیا جس میں ملک بھر میں سیشن کورٹس اور ہائی کورٹس کی طرف سے دی گئی سزاؤں کی حیثیت بھی شامل ہے۔ اجلاس میں سنیٹرز محسن عزیز، نسیمہ احسان، پونجو بھیل، عبدالشکور خان، دوست محمد خان، فلک ناز، سیکرٹری وزارت نارکوٹکس کنٹرول اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید