راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) ترجمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب حکومت نے رنگ روڈ منصوبے کے PC-I پر نظر ثانی کی ہے جس کے نتیجے میں اب تخمینہ لاگت 32.9 بلین روپے ہو گیا ہے جو اس سے قبل 26.9 بلین روپے تھی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ نظرثانی شدہ PC-I سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) کے اجلاس کے دوران پیش کیا گیا جس نے اس پلان کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ۔