راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ڈویژنل کوارڈنیشن کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے زیر التوا کیسز کو آئندہ تین دن میں کلیئر کیا جائے۔ پٹرول پمپ کے لئے دئیے جانے والے این او سی میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تفصیلی رپورٹ منسلک کیاکریں۔ ڈپٹی کمشنر مری کو ہدایت کی گئی کہ آنے والے دنوں میں مری میں برفباری کی پیشنگوئی کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔