اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج کی کوریج کرنے والے درجنوں صحافیوں اور وی لاگرز کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ ہرمیت سنگھ اور الیاس اعوان کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ پیکا ایکٹ کے تحت درج کئے گئے مقدمات میں نامزد ملزمان پر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنا کر پھیلانے اور لوگوں کو اکسانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔