اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں جاری سردی کی لہر کے مزید جاری رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں کا درجہ حرارت جمعہ کو چوتھے روز بھی نقطہ انجماد پر رہا۔ ملک کے دیگر علاقوں لہہ کا درجہ حرارت منفی12‘ استور منفی11‘ اسکردو منفی9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔