اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )انسدا منشیات فورس نے 8 ملزمان کوگرفتار کر کے 12 کروڑ سے زائد مالیت کی 712.938کلو گرام منشیات برآمد کر لی ۔اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 19 گرام آئس،اسلام آباد میں کوریئر آفس کے ذریعے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 970 گرام آئس، چمن کے غیر آباد علاقے میں چھپائی گئی 500 کلو چرس، جی ٹی روڈ راولپنڈی میں ملزم سے 950 گرام آئس برآمد کی گئی۔