کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ کے صوبائی رابطہ سیکرٹری گل خلجی ، ڈپٹی سیکرٹری نظام عسکر ، ضلع سینئر معاون سیکرٹری جمشید دوتانی، ضلع ایگزیکٹیوز نعیم خان اچکزئی ، تحصیل سینئر معاون سیکرٹری سید عبدالخالق آغا، محمد ابراہیم ملاخیل ، عبدالقیوم منگل نے تختانی بائی پاس سے مربوط وزیر ترہ کئی علاقائی یونٹ کے زیراہتمام حکمت اللہ ملاخیل کی ساتھیوںسمیت شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پی بی 45کی ری پولنگ میں عوام اپنا قیمتی ووٹ پارٹی امیدوار مجید خان اچکزئی کے حق میں استعمال کرینگے پشتونخوامیپ کی کامیابی سے حلقے کے عوام کی زندگی میں نمایاں تبدیلی آئیگی پارٹی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے حکومت کی نااہلی اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ہر جانب مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں جن کے حل میں فارم 47کے نمائندوں کی کوئی دلچسپی نہیں۔