• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور الیکشن کمیشن عدالت میں میرے خلاف لاجواب ہوگئے ‘عادل بازئی

کوئٹہ(این این آئی ) رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی نے کہا ہے کہ کسی سیاست جماعت میں شمولیت نہیں کی اگر شمولیت کرتا تو سب کے سامنے اعلان کرتا، مسلم لیگ(ن) اور الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں میرے خلاف لاجواب ہوگئے ، اختلاف ضرور رکھیں مگر اسے اس قدر نہ بڑھائیں کہ کل ایک دوسرے سے آنکھیں بھی نہ ملا سکیں انہوںنے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہار جیت جمہوریت کاحصہ ہے مشکل وقت اور حالات آتے ہیں ہمیں استقامت سے کام لینا چاہیے میرا نام ضمنی انتخاب کے امیدواروں کی فہرست سے نکال دیا گیا مگر ہم آج سرخرو ہوئے ہیں ہم سب پاکستانی ہیں پاکستان کی خاطر سب کچھ قربان ہے پاکستا ن ہوگا تو ہم ہونگے ۔
کوئٹہ سے مزید