کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے 33 اضلاع میں ہونے والے لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے تعینات تمام ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفسران کے حلف برداری کی تقریب ہوئی صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے ڈی آر اوز سے حلف لیا جس کے بعد فارم 27 پر دستخط کئے گئے الیکشن رول 49 کے تحت ڈی آر اوز اب اپنے اپنے اضلاع کے ریٹرنگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرنگ آفسران سے حلف لیں گے۔