کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحصیلدار ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر محمد نسیم کاکڑ نےوزیر ریونیوکی جانب سے قلات ڈویژن کے جونیئر قانونگو کو ایک سینئر نائب تحصیلدار سٹی کوئٹہ کے عہدے پر تعینات کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ مال میں اقربا پروری اور تحصیلداروں کے ساتھ ناانصافی اب مزید برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عملہ مال عوام اور سرکار کے اراضی کے تحفظ کی ذمہ دار ہے اور اس بابت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔ اس وقت دو سو سے زائد نائب تحصیلدار لائن میں پوسٹنگ کے لئے بیٹھے ہیں لیکن اس کے باوجود وزیر اور اس کے ایجنٹ مداخلت کر رہے ہیں ۔ نائب تحصیلدار سٹی عبدل سمد مری ایک ایماندار اور قابل افسر ہیں، اگر یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو تحصیلدار ایسوسی ایشن سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائے گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کہ وزیر ریونیو کی جانب سےمحکمہ مال میں اقربا پروری و قانون کے برعکس ہونے والے تعیناتیوں کا فوری نوٹس لیں۔