کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے شعبہ گرڈ سسٹم کنسٹرکشن نے 132 کے وی سنجاوی گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا جس کے بعد گزشتہ روز سنجاوی گرڈ اسٹیشن کو باقاعدہ طور پر انرجائز بھی کردیا گیا ۔ ترجمان کیسکو کے مطابق (کیسکو) کے چیف ایگزیکٹو افسر انجینئر شفقت علی کی ہدایت پر کیسکو نےسنجاوی اور اس سے ملحقہ علاقوں کے صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ صوبائی حکومت کے فنڈز سے مکمل کرلیا ہے جس پر مجموعی طورپر 422 ملین روپے لاگت آئی ہے۔