• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”پاکستان کے لیے کر ڈالو“ آج ”جیونیوز“ پر دیکھیں، خالد منصور محمد علی، گوہر اعجاز، آصف انعام عمار حبیب، روحیل محمد شریک ہونگے

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان میں عوام اور کاروباری حضرات کو سستی بجلی کیسے ملے گیاور انرجی سیکٹر کے تمام مسائل کا حل کیسے نکالا جائے گا؟۔ اِس اہم موضوع پر پاکستان کے نمبر ون نیوز چینل ”جیونیوز“ نے ایک بار پھر ایک طویل طورانیہ پر مشتمل خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا ہے۔ ”پاکستان کیلئے اس بار کر ڈالو“ کے عنوان سے نشر کی جانے ٹرانسمیشن میں پاکستانی میڈیا کی تاریخ میں پہلی بار ماہرین اہم ترین سوالوں کے جواب دیں گے۔ اس نشریات میں سی پیک کے سابق معاون خصوصی خالد منصور، پاور کے معاون خصوصی محمد علی، سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز، سابق چیئرمین اپٹما آصف انعام، ماہر معاشیات عمار حبیب خان اور سی ای او لکی الیکٹرک پاور روحیل محمد اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ پروگرام کے میزبان شاہ زیب خانزادہ ہیں۔ خصوصی نشریات کا آغاز اتوار کی شام 6 بجے سے ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید