پشاور(احتشام طورو، وقائع نگار) پشاور میں برصغیر کے عظیم اداکار پروڈیوسر اور ڈائریکٹر آنجہانی راج کپور کی100ویں سالگرہ انکے آبائی مکان ڈھکی نعل بندی پشاور میں منائی گئی، تقریب میں مہمان خصوصی پاک ایران ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کونسل کے سیکرٹری محمد حسین حیدری اور کلچرل ہیریٹیج کونسل نے کیا تھا کونسل کے سیکرٹری شکیل وحیداللہ خان نے خصوصی شرکت کی اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کرکے راج کپور سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ سالگرہ کا اہتمام کلچرل ہیریٹیج کونسل نے کیا تھا۔ کونسل کے سیکرٹری شکیل وحیداللہ خان نے کہا کہ CHC کا بنیادی مقصد تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے اور فن سے وابستہ شخصیات کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے، ہم ہر سال دلیپ کمار کی سالگرہ مناتے ہیں اور اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے راج کپور کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ ایسی سرگرمیوں سے ہم ہندوستان اور پاکستا ن کے عوام میں امن پیار محبت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنا چاہتے ہیں اور ان رشتوں کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، ہم کپور خاندان کیساتھ ساتھ دلیپ کمار، شاہ رخ خان، امجد خان، ونود کھنہ کے خاندان کو پشاور آنے کی دعوت دیتے ہیں، پشاور کے دروازے انکے استقبال کے لئے ہمیشہ کھلے رہینگے، کلچرل ہیریٹیج کونسل محکمہ آرکیالوجی کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ہم امید رکھتے ہیں کہ ورلڈ بینک نے دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی تعمیر کے لئے جو رقم منظور کی ہے اس پر کام جلد شروع ہوگا۔