کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ ، ارشد اچکزئی، امین آغا، ضیاء الحق اور نعمت کاکڑ ے بیان میں کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں گیس و بجلی کی بندش اور پریشر میں کمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گیس و بجلی کی فراہمی یقینی اور پریشر درست کیا جائے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارا لحکومت کے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، شہر بھر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور اسٹریٹ لائٹس بند ہیں لہٰذا فوری طور پر کوئٹہ کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔