• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘ 435 گریجویٹس کو ڈگریاں تفویض کردی گئیں

پشاور (جنگ نیوز) رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ (آر ایم آئی) نے تیسرے کانووکیشن میں 435 گریجویٹس کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں تفویض کردیں۔ متنوع گریجویٹس کے گروپ میں 76 نرسنگ ، 108 ایم بی بی ایس طلبہ، 47 بی ڈی ایس ، 166 الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور 38 ری ہبلی ٹیشن سائنسز کے گریجویٹس شامل تھے۔تقریب میں 27 گولڈ میڈلسٹ کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیاجن میں 10 رحمان میڈیکل کالج (آر ایم سی)، 7 رحمان کالج آف ڈینٹسٹری (آر سی ڈی)، 5 رحمان کالج آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز (آر سی اے ایچ ایس)، 2 رحمان کالج آف نرسنگ (آر سی این)، اور 3 رحمان کالج آف ری ہبلی ٹیشن سائنسز (آر سی آر ایس) کے طلبہ شامل تھے۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے ڈگریاں اور گولڈ میڈلز تفویض کیں۔
پشاور سے مزید