• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹ ٹیم کیپ ٹاؤن پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کے ہاتھوں دوٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو صفر کی شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم اتوار کو جوہانسبرگ سے کیپ ٹاؤن پہنچ گئی۔ منگل کو تین ون ڈے میچوں کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم پیر کو مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے پریکٹس کرے گی ۔ عباس آفریدی، جہانداد خان اور عمیر بن یوسف اتوار کی شام براستہ دبئی وطن روانہ ہوگئے۔ ون ڈے ٹیم میں عبداللہ شفیق، نسیم شاہ،اور کامران غلام نے شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اسپورٹس سے مزید