کراچی (اسٹاف رپورٹر) طویل قامت ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عرفان نےانٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل عماد وسیم اور محمد عامر بھی انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔ محمدعرفان نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اتوار کومحمد عرفان نے سوشل میڈیا پر کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، ساتھی کھلاڑیوں، کوچز کی جانب سے حمایت پر شکرگزار ہوں، پاکستان زندہ باد۔