لاہور(خصوصی نمائندہ)مریم کا دورہ مکمل، چین کی فرم کا پنجاب میں 14ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان،آئی ٹی، ماحول دوست ٹرانسپورٹ، زراعت، ہیلتھ سمیت اہم معاشی شعبوں میں تاریخی معاہدے ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دورہ چین مکمل کر کے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوگئیں۔ ایئرپورٹ پرڈائیریکٹر فارن افیئرز مس ہیلن اور دیگر اعلی حکام نے رخصت کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بیجنگ میں روبوٹک زرعی آلات بنانے والے ادارے اے آئی فورس ٹیک ، بلیو ٹیک ائیر الائنس، ہائی جیا میڈیکل، شی جی تان ہسپتال اور بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کے دورے کئے ، کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے منسٹر سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کی،منسٹر ماحولیات سے بھی ملاقات کی۔شنگھائی میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی میوزیم جنکو سولر کمپنی اور منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کے دورے کئے۔ ے ماحولیاتی آلودگی پر کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا۔ شنگھائی ایکسپریمنٹل سکول، ہواوے ٹیکنالوجیز اور بی جی آئی جینو مکس کے دورے بھی کئے ، پنجاب چین انویسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ چائنہ کی حکمران جماعت کے اعلی سطح وفود سے ملاقاتیں کیں۔ ماحول دوست ٹرانسپورٹ، زراعت، ہیلتھ سمیت دیگر شعبوں میں چینی کمپنیوں سے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔