• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان صاحب کا مستقبل صرف پُرامن تحریک انصاف میں ہے، ناصر شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ خان صاحب کا مستقبل صرف پر امن پاکستان تحریک انصاف میں ہے، بانی کو گالم گلوچ، بدتمیزی، کردار کشی کی سیاست کو بدلنا ہوگا، شدت پسندی کی سیاست سے مسائل بڑھیں گے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے،اپنے صوبے کے مسال پر توجہ دیں، پی ٹی آئی کو 2029 کے الیکشن کا انتظار کرنا ہوگا، نجی بیوٹی سیلون اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب اور بعد ازں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی ہدایت ہر سندھ حکومت فری لون کا پروگرام شروع کررہی ہے اور دیہی علاقوں میں ایس آر ایس او کے تحت 12 لاکھ سے زیادہ خواتین استعفادہ کررہی ہیں عورتوں کی تربیتی پروگرام کا سلسلہ بہتر انداز میں جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے ہنر مند خواتیں کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔