کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈرگ روڈ اسٹیشن پر رحمان باباایکسپریس کی بوگیاں پٹری سےا تر گئیں، تاہم کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا، ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے آپریشن کرکے بوگیوں کو جلد ہی پٹری پر چڑھا دیا ، البتہ ڈاؤن ٹریک سے پہلی ٹرین پاکستان ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر سے روانہ کی گئی اور اپ ٹریک کلیئرنہ ہونے سے قراقرم ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اورملت ایکسپریس بھی ایک سے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔