• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین انڈر 19 ایشیا کرکٹ: پاکستان کو نیپال سے حیران کن شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواتین انڈر19ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے بعد نیپال کے ہاتھوں حیران کن شکست ہوئی۔ مسلسل دوسرا میچ ہارنے کے بعد پاکستان کے دوسرے مرحلے میں کوالی فائی کرنے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔ پیر کو کوالالمپور میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 104 رنز بنائے۔ کومل خان 38 اور ماہم انیس 29 رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ نیپال ویمن انڈر 19 نے ہدف چھ گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ وجا موہاٹو 47 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ اس میچ میں سکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی ۔ لودھراں سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ شہر بانو نے نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا، وہ ساتویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ ہیڈ کوچ محسن کمال نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شہر بانو کو ڈیئبو کیپ پہنائیں۔

اسپورٹس سے مزید