کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی میچ ریفری نے افغانستان کےخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں سلو اوور ریٹ پر زمبابوے کرکٹ ٹیم پرجرمانہ میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق زمبابوےکی ٹیم نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کرائے تھے۔ میچ کے بعد سماعت میں کپتان سکندر رضا نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔