اسلام آباد(فاروق اقدس)وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ مذاکرات کرنے ہوں تو زبان کو خاموش اور لہجے کو نرم رکھنا پڑتا ہے، حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیئے، بانی پی ٹی آئی کے علاوہ تحریک انصاف میں کسی کی حیثیت ہی نہیں ۔پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکراتی عمل کو مذاق رات قرار دے دیا اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ہمیں کوئی پیغام نہیں ملا۔