کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ حکومت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی17ویں برسی کے موقع پر وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر طلب کیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں ہیلی کاپٹر دینے کی درخواست کی ہے ۔برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش میں فضائی نگرانی کےلئے وفاقی وزارت داخلہ سے ہیلی کاپٹر طلب کیاگیا ہے ۔آئی جی سندھ نے برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش کیلئے ہیلی کاپٹر لینے کےلئے خط لکھا تھا ۔خط کے مطابق شہید محترمہ بے نظیر کی برسی کےموقع پر وی وی آئی پی اور وی آئی پی شخصیات ہوں گی جس کیلئے فضائی نگرانی ضروری ہے۔خط کے مطابق برسی کے موقع پر ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے تاکہ حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے۔برسی میں صدر مملکت آصف زرداری،پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شرکت کریں گے ۔