• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ اے پی ایس کے زخم تازہ‘ شہداء کو بھلایا نہیں جائیگا‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردارسحر گل خلجی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ، سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبار خیل ، ذیشان مشتاق، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل داؤد ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنےسانحہ اے پی ایس کی 10ویں برسی پر سانحہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کو دس سال گزر چکے لیکن زخم آج بھی تازہ ہیں ،سانحہ 16دسمبر صرف سکول پر ہی نہیں بلکہ انسانیت، تعلیم اور پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ تھا۔انہوں نے کہا کہ شہداءاے پی ایس قوم کے ہیرو ہیں، سانحہ اے پی ایس کے شہداء کا خواب بہتر پاکستان تھا ۔سانحہ اے پی ایس کی دسویں برسی پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔
کوئٹہ سے مزید