کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی ترجمان حماس ڈاکٹر خالد القدومی کی قیادت میں وفد نے مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ احمد بلال سلیم قادری سے ملاقات کی ،اس موقع پرشیخ خالد غزہ حماس شعبہ ویلفیئر،عقیل انجم، عبدالصمد قندھاری اور دیگر موجود تھے ،ڈاکٹر خالد القدومی نےکہا کہ پاکستان میں سیاسی و مذہبی قیادت حماس مجاہدین کی متفقہ طور پر حمایت کرتی ہے، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف اسلام مخالف سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔