پشاور( لیڈی رپورٹر) پشاور کینٹ کے تاجروں کو درپیش پارکنگ فیس سے متعلق دیرینہ مسئلہ حل کرکے پرانی فیس بحالی کردی گئی تفصیلات کے مطابق سرحد چیمبر کے نائب صدر اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن پشاور کینٹ کے صدرشہریار خان کی قیادت میں حسنین شیراز ٗ عدیل وہاب سمیت دیگر اراکین پر مشتمل وفد نے ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرام اور کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سے ڈی سی آفس میں ملاقات کی۔