• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شالکوٹ میں فائرنگ سے ڈی سی کوئٹہ کے اسکواڈ کاڈرائیور زخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) شالکوٹ میں فائرنگ سے ڈی سی کوئٹہ کے اسکواڈ کا ڈرائیور زخمی ہوگیاپولیس کے مطابق شالکوٹ کے علاقے زہری ٹاؤن کا رہائشی ڈی سی کوئٹہ کے اسکوارڈ کا ڈرائیور لیویز اہلکار شبیر احمد ولد ظریف خان منگل کی صبح موٹرسائیکل پر گھر سے ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا وہ جیسے ہی کلی شریف آباد کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلو م افراد اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیازخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں اس کی حالت خطرے سے با ہر بتائی جاتی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید