راولپنڈی (نمائندہ جنگ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نےعمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نے فی الحال سول نافرمانی روکنے کا کہہ دیا ہے بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر میرے دو مطالبات نہیں مانے گئے تو میں ترسیلات زر روکنے کی کال دوں گا ، اوورسیز پاکستانی خوشی سے تیار ہیں کہ وہ اپنی ترسیلات زر وطن نہیں بھیجیں گےانکی کالز ا ٓرہی ہیں آپ اسکا اعلان کیوں نہیں کر رہے ہم اپنی ترسیلات زر روک رہے ہیں ،آپ اپنے ڈالر لے کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں جبکہ غریب محنت کش مزدور باہر کام کر کے ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں اسی ڈالر پر آپ ملک چلا رہے ہیں ، پانی پی ٹی آئی نے کہاہے کہ لندن پلان کے مطابق پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا ایجنڈہ تھا،اور مرحلہ وار پارٹی کو کرش کرتے ہوئے انتخابی نشان بھی لیا گیا ،8فروری کو عوام نے بتایا کہ وہ ظلم کے نظام کیخلاف کھڑے ہیں 9 فروری کو لوگوں کا ووٹ چوری کر کے جعلی حکومت بٹھائی گئی ،قاضی فائز عیسیٰ کی مہربانی سے ایسی ترامیم لائی گئیں کہ سپریم کورٹ پر بھی قبضہ کر لیا گیاقانون کی حکمرانی کیلئے 24 نومبر کے پرامن احتجاج پر گولی چلائی گئی۔