راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔سماعت ساڑھے 4 گھنٹے تک جاری رہی، جس میں نیب نے اپنے حتمی دلائل مکمل کرلئے۔ آج وکلا صفائی اپنے حتمی دلائل کا آغاز کرینگے۔ نیب کی جانب سے حتمی دلائل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دیئے۔امجد پرویز ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ این سی اے اور ایسٹ ریکوری یونٹ کے مابین 6 نومبر 2019 کو معاہدہ خفیہ رکھنے کی ڈیڈ طے پائی، اسوقت کے وزیراعظم نے کابینہ سے 2 دسمبر 2019 کو معاہدہ خفیہ رکھنے کے نوٹ کی سرسری منظوری لی۔