• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز: سندھ نے فٹ بال گولڈ میڈل جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں سندھ نے فٹبال گولڈ میڈل جیت لیا، اسکواش میں سخی اللہ ترین جبکہ خواتین سنگل میں کے پی کے کی زہرا عبد اللہ نے گولڈ میڈل جیتا۔ ویٹ لفٹنگ کا میلہ پنجاب نے آٹھ گولڈمیڈلز کے ساتھ لوٹ لیا ۔ سندھ کے فیصل بھٹو اور ہارون دل دار نے برانز میڈل جیتا، ایتھلیٹکس میں سندھ کی خواتین نے چار گولڈ، ایک سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، مردوں کے مقابلوں میں کے پی کے پہلی، پنجاب دوسری ، بلوچستان تیسری پوزیشن پر رہا۔