ملتان (سٹاف رپورٹر) اسکول بیسڈ اسسمنٹ کے ذریعے بچوں کے سیکھنے کی استعداد کار کو بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب خواجہ مظہر الحق نے بہاول پور میں سکول بیسڈ اسسمنٹ اور ہیڈ ٹیچرزٹریننگ آن لیڈرشپ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، اس موقع پر سیکشن آفیسر میڈم حنا چوہدری اور سی ای او ایجوکیشن بہاول پور توکل حسین سمیت دیگربھی ہمراہ تھے۔