اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف 18سے 19دسمبر تک قاہرہ میں منعقد ہونے والے ترقی پذیر آٹھ ممالک کے 11ویںDایٹ سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرنے کے لیے مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچ گئے۔ عرب جمہوریہ مصر کے وزیر برائے پبلک بزنس سیکٹر محمد شیمیی اور قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ 11ویں ڈی ایٹ D-8سمٹ کا موضوع "نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور سمال میڈیم اینٹر پرائز کو فروغ دینا : کل کی معیشت کی تشکیل " ہے۔