• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم تو اپنی غلطی تسلیم کررہے ہیں، کیا ایگزیکٹو بھی معذرت کیلئے تیار ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے ہم توتسلیم کررہے ہیں دوسروں کو بھی اپنی غلطی تسلیم کرنی چاہئے، میں نے34سال قید کی سزابھگتنے والے ملزم کے کیس میں عدالت میں ۜمعذرت کی تھی، کیا ایگزیکٹو بھی معذرت کیلئے تیار ہے، اس کے بغیر ملک نہیں چلے گا، شاید ہماری ترجیحات کچھ اورہیں، حکومت، ریاست، عدالتیں، وکلا ء اور ملزم سب غلطی مان لیں، قتل کرنے والے نے بھی اچھا کام نہیں کیا، سب آج اپنی غلطی مان لیں، بطورقوم ہم قصوروار ہیں، جوخاموش ہے وہ بھی قصوروار ہے اور جو ظلم کررہا ہے وہ بھی قصوروار ہے، ہرآدمی سوچتا ہے کہ سپریم کورٹ کام کرے، یہ کام ایگزیکٹو کاہے، اگر سپریم کورٹ ناکام ہو گئی توپھر کیا ہوگا،اتنا بھی بدنام سپریم کورٹ کو نہ کریں۔
اہم خبریں سے مزید