اراولپنڈی (خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر برائے قومی خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین اور چین کے سفیر نے پیر مہر علی ایگریکلچرل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان زرعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔وفاقی وزیر اور چینی سفیر نے یونیورسٹی میں نمائش ہالز، تربیتی مراکز، تجربہ گاہوں اور اسپرنکلر آبپاشی مظاہری منصوبے کا معائنہ کیا۔رانا تنویر حسین اور چینی سفیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات بھی ہوئی جس میں زرعی تعاون کے جاری منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔