کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے حکام نے لاہور کے بعد جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ کیا اور تصاویر بنائیں۔ دو دن پہلے آئی سی سی وفد نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا بھی دورہ کیا تھا۔ وفد کے ہمراہ آئی سی سی کے منیجر آپریشنز عون زیدی ، پی سی بی کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ اور دیگر حکام موجود تھے۔ وفد کو اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ حکام نے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے تصاویر بنائیں۔ نئی بلڈنگ میں ہونے والے انتظامات کا معائنہ پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے کی کڑی ہے۔