پشاور(این این آئی)ضلع کرم میں مخدوش سکیورٹی صورت حال کے باعث پاراچنار کی مرکزی شاہراہ آج 71 ویں روز بھی مسلسل بند ہے ، جس سے اپر کرم کو ہر قسم کی سپلائی معطل ہے، اشیاء خوردونوش، ایندھن اور ادویات ختم ہوگئیں جس کے باعث اپر کرم کے مکین شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔
کرم میں سکیورٹی صورت حال کے باعث پاراچنار مین شاہراہ 71روز سے بدستور بند ہے جس کے باعث اپر کرم کو ہر قسم کی سپلائی معطل ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، شہر میں خوردونوش ، ادویات ، ایندھن سمیت دیگر اشیاء کا ذخیرہ مکمل ختم ہو گیا ہے۔