• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹوریٹ آف لاء اینڈ پراسیکیوشن (کسٹمز) کراچی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر معطل

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی منظوری سے جمعہ 20 دسمبر کو نوٹیفکیشن نمبر 3311-C-I/2024 جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ سول سرونٹس (کارکردگی و انضباط) رولز 2020کے رول 5(1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے مجاز اتھارٹی نے سید فیصل سعید بخاری (PCS/BS-19)، جو اس وقت ڈائریکٹوریٹ آف لاء اینڈ پراسیکیوشن (کسٹمز)، کراچی میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات ہیں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ معطلی انضباطی کارروائی مکمل ہونے تک نافذ العمل رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید