• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشتی حادثہ؛ انکوائری کمیٹی سفارشات پر کیوں عمل نہیں کیا گیا؟ وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی بنا دی

اسلام آ باد( رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف یونان میںکشتی ڈوبنے کے حالیہ واقعہ کے تناظر میں 2023میں پیش آنے والےیونان میں کشتی کے واقعہ میںپا کستانیوں کے جاں بحق ہونے کے معاملہ پر کی گئی انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآ مد نہ کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ انسداد منی لانڈرنگ اتھارٹیکے مشتاق سکھیرا چیئرمین ،ڈی جی احسان غنی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملک سکندر حیات ممبرز مقرر ، وزیر اعظم نے تین رکنی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ جون2023میںبنائی گئی انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآ مدکا جائزہ لیا جا ئے اور عملدرآ مد نہ کرنے والے افسروں کی ذمہ داری کا تعین کیا جا ئے۔ انکوائری کمیٹی کا چیئر مین چیئر مین انسداد منی لانڈرنگ و انسداد دہشت گردی فنا نسنگ اتھارٹی (AML &CFT) اور سابق آئی جی پولیس مشتاق احمد سکھیرا کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ممبران میں ڈی جی انسداد منی لانڈرنگ و انسداد دہشت گردی فنا نسنگ اتھارٹی احسان غنی اور ڈائریکٹر ( NCB-Interpol) ایف آئی اے ملک سکندر حیات شامل ہیں۔ وزیر اعظم آفس نے انکوائری کے دائرہ کار (TORS) بھی جاری کردی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید