اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) سال2024 میں بھی وفاقی حکومت کا قرضوں پر انحصار برقرار رہا-مرکزی حکومت کے قرضوں میں اس سال مجموعی طور پر تین ہزارنوسو انیس ارب روپےکا اضافہ ہوا-
وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں اضافہ جبکہ غیر ملکی قرضہ کم ہوا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق سال 2024 میں وفاقی حکومت کےمقامی قرضوں میں 4 ہزار 632 ارب روپے کا اضافہ ہوا تاہم مرکزی حکومت کےغیر ملکی قرضوں میں 710 ارب روپے کی کمی بھی ہوئی-
اکتوبر2024 تک کے دستیاب سرکاری ڈیٹاکے مطابق حکومتی قرضہ69 ہزار114ارب روپے رہا تاہم نومبر اور دسمبر 2024 کے 2 مہینوں کےحکومتی قرضوں کا ڈیٹا ابھی آنا باقی ہے-
اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق اکتوبر2024تک وفاقی حکومت کامقامی قرضہ 47 ہزار 231ارب روپے اوروفاقی حکومت کا غیرملکی قرضہ21ہزار884ارب روپےتھا-
دستاویز کے مطابق دسمبر2023میں وفاقی حکومت کےقرضوں کا حجم 65 ہزار195رب روپےتھاجس میں وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 42 ہزار 595 ارب روپے اور غیرملکی کاقرضہ22ہزار600ارب روپےتھا۔